Mehngaa World Cup

پچیس مارچ انیس سو بانوے کو آسٹریلیا کے میدانوں پر منعقدہ ورلڈ کپ کا آخری میچ پاکستان اور انگلستان کے مابین ہوا جسے پاکستان نے جیت لیا اور یوں کرکٹ کے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کا پانچواں دور پاکستان کے نام رہا۔

کرکٹ ورلڈ کپ تو1983اور1987میں بھی منعقد ہوا تھا اور1987کا ورلڈ کپ تو پاکستان اور بھارت میں ہی کھیلا گیا تھا. اگر تاریخ کی معلومات درست ہوں تو عمران خان صاحب ہی تب بھی کپتان تھےتوان شکستوں کا کیا کریں؟
چلیں مان لیتے ہیں کہ ورلڈ کپ1992کی جیت نے سابقہ دونوں شکستوں کو بھلا دیا مگر کیا یہ جیت صرف کپتان کی تھی؟ زرا نظرڈالتے ہیں ۔

پہلے میچ میں رمیزراجہ کی جڑی سنچری کا ذکر نہیں کیوںکہ وہ میچ ہم ہارگئے تھے۔
دوسرے میچ میں عامر سہیل کی سنچری، میانداد کے 89اوروسیم اکرم کی3 وکٹوں کا کیا کیجئے گا؟
تیسرے میچ کا رزلٹ نہ آیا ۔
چوتھا میچ بھارت کے ساتھ تھا.عامر سہیل نے پھر 62 بنا ڈالے اور میانداد نے 40. پاکستان میچ ہار گیا مگر کسی نے عظیم کپتان سے نہ پوچھا کہ بھائی اول تو آپ نے کوئی وکٹ نہ لی اور پھربیٹنگ میں شان سے زیرو کمایا. کیوں؟
ساؤتھ افریقہ سے میچ میں کپتان نے 34 سکورکیے اور2 وکٹ لیے تھے. یہ پرفارمنس بھارت والے میچ کے مقابلے میں اچھی تھی مگر میچ نہ جتوا سکی۔
چھٹا میچ آسٹریلیا کے ساتھ تھا جو پاکستان نے جیت لیا، اس میچ میں عامر سہیل نے 76، میانداد نے 46 اور رمیز راجہ نے 34 رنز بناۓ جبکہ وسیم نے 3اور عاقب نے 2 وکٹیں لیں . عمران خان نے 13 رنز بناۓ اور2 وکٹیں لیں
ساتواں میچ سری لنکا کے ساتھ تھا جو پاکستان نے جیتا ، اس میں میانداد ، ملک اور راجہ نے بالترتیب 57، 51اور32 رنز بناۓ جبکہ مشتاق ،وسیم، اعجاز احمد اور عامر سہیل سب کی بولنگ کپتان سے عمدہ رہی۔
آٹھواں میچ نیوزی لینڈ سے تھا اور پاکستان نےوہ بھی جیتا، وسیم اکرم نے4اور مشتاق نے 2 وکٹ لئے جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی ٹیم166پر ڈھیر ہوئی اور پھر رمیز راجہ نے سنچری داغ کر باقی کسر بھی نکال دی .اور پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

اب آتے ہیں اس عظیم فتح سے ایک قدم پہلے وقوع پذیر ہونے والے سیمی فائنل کی طرف جو پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیتا. نیوزی لینڈ نے اس وقت کا ایک بڑا ٹارگٹ دیا اور262 رنز بنا ڈالے، عمران خان کو10 اوورز میں59 رنز پڑے اور کوئی وکٹ بھی نہ لی جب کہ وسیم مشتاق اور عاقب کو بالترتیب 40، 40 اور45 رنز لگے اور یہ تینوں 5 وکٹیں بھی لے اڑے. بلے بازی میں میانداد نے82 کے سٹرائیک ریٹ پر 57، راجہ نے80 کے سٹرائیک ریٹ پر44 اور معین خان نے 181 کے سٹرائیک ریٹ پر20 رنز کیے جبکہ انضمام کی طرف سے 162کے سٹرائیک ریٹ پر کیے گئے60 سکور کا تو خانہ ہی الگ ہونا چاہیے. اس انتہائی اہم میچ میں جہاں تیز رفتار سکورنگ کی ضرورت تھی کپتان صاحب نے44 سکور کے لئے93 گیندیں لگا دیں اور ٹیم کو134 پرہی چھوڑ کر چلتے بنے۔

پچیس مارچ کا دن آ گیا. فائنل میں پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے تھا. پاکستان نے پہلے بلے بازی کی اور249 رنز بنا ڈالے . جس میں یقینی طور پر عمران خان نے ایک بڑا کردار ادا کرتے ہوۓ 110گیندوں پر 72 رنزسکورکئے جبکہ میانداد نے 98 گیندوں پر 58 رنز سکور کئے. سکور کو رفتارتب ملی جب انضمام نے 35 گیندوں پر42 اور وسیم نے محض18 گیندوں پر33 رنز بنا دیے جبکہ انگلینڈ کی قسمت کی خرابی کہہ لیں کہ32 سکور ایکسٹرا کی صورت میں مل گئے۔
بولنگ شروع ہوئی تو وسیم نے بوتھم کو زیرو،لوئس کو زیرو اور لیمب کو31 پر آؤٹ کر دیا، خطرناک فیئربردراوراسٹورٹ کوعاقب نے آوٹ کر دیا جب کہ مشتاق نے گوچ ، ہک ، اور ریو کو آوٹ کیا. عمران خان نے جیت کا لمحہ اس طرح سے اپنے نام کیا کہ انگلینڈ کے آخری کھلاڑی کو اس وقت آوٹ کیا جب اسے5 بالوں پر 23 رنز درکار تھے اورعمران خان6.1 اوورزمیں 43 سکور دے چکے تھے.
ورلڈ کپ جیت لیا گیا اورہم خوش ہیں مگر میں میں کی گردان سے عاجز آ چکے ہیں . کپتان ٹیم کو کھلاتا ہے مگر ان کے ٹیلینٹ کے بل بوتے پر. وہ سب ہیں تو کپتان ہےاورکپتان کی جیت اسکی ٹیم کی جیت میں ہے، اور چار بارکی ناکامیوں کے بعد جن میں سے دو بارتوخان صاحب آپ ہی کپتان تھے اگر جیت لیا ہے تو پیر زمین پرٹکاۓ رکھنے کی بھی ضررورت تھی. آپ کی کپتانی میں ایک کرکٹ ورلڈ کپ جیت ہی لیا ہے توباقیوں کو بھاڑ میں ڈال دیں کیا؟

پاکستان نے ہاکی کے چارورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ ساتھ تین چیمپئنز ٹرافیز اور تین اولمپک گولڈ میڈل بھی اپنے نام کر رکھے ہیں. اس کے علاوہ سنوکراور اسکواش کے بھی عالمی مقابلوں کا تو ایسا ہے کہ صرف جہانگیر خان نے ہی چھ بار ورلڈ اوپن اپنے نام کیا ہے جب کہ برٹش اوپن کی دس مسلسل فتوحات تو بس کمال ہیں. کرکٹ کا ٹی20 ورلڈ کپ بھی جیت چکے ہیں مگرجس تسلسل کے ساتھ کرکٹ کے ون ڈے ورلڈ کپ کی اس جیت کو احسان کی طرح باربارجتایا گیا ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگ کھیل اورکپ دونوں سے متنفرہوجائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.