Game of throne

ہاں جی آپ جس سے مرضی پوچھ لیں ہر کوئی یہی دعوے کرتی پھرتی ہے کہ دولت کی اُن کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں
مگر سننے میں ہمیشہ میرے سپنوں کا شہزادہ، میرا راجکمار ہی آتا ہے کبھی سپنوں کا کلرک، ڈرائیور، چوکیدار کبھی سنا ہے؟
تقریبآ ہر شادی شدہ خاتون سے آپ یہ ضرور سنیں گے کہ بس جی اپنی تو قسمت ہی پھوٹ گئی ہماری تو قدر ہی نہیں ورنہ میری ایک یا دو سہیلیوں کو اُن کے شوہر نے ملکہ بنا کر رکھا ہوا ہے۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ ملکہ سہیلی آپ کو کبھی ملے گی نہیں
اور اگر کبھی مل بھی گئی تو اُس سے بھی پوچھ لیجیئے گا وہ بھی یہی کہے گی کہ”بس جی اپنے تو نصیب ہی بلاسٹ ہو گئے ورنہ میری فلاں سہیلی کو اُس کے میاں نے شہزادی بنا کے رکھا ہوا ہے۔
ویسے جو اصلی شہزادی بنی تھی،
طلاق اُس کو بھی ہو گئی تھی۔ لیڈی ڈیانا بُھول تو نہیں گئی؟
دوسری طرف دنیا کے تقریبآ ہر مرد سے آپ یہی کہتے سُنیں گے کہ
بس سوھنی ہونی چائی دی اے۔
یار سوھنی ہووے تے رج کے ہووے۔
یار بس خوبصورت ہونی چاہیئے۔
Bro,she must be pretty and sexy.
اپنے ہاں اکثر اتنے تُھڑے ہوے ہوتے ہیں کہ تقریبآ ہر ایوریج شکل و صورت والی کو بھی شہزادی کے رتبے پہ فوراً فائز کر دیتے ہیں۔سنا نہیں؟”شہزادی اے شہزادی
شہزادی لگی اے”
لیکن خواتین کی شکایت پھر بھی دور نہیں ہوتی کہ سپنوں کا شہزادہ، راجکمار نہیں ملا؟
معذرت کے ساتھ جتنی آپ کی اوقات ہے شہزادہ بھی آپ کو اُسی اوقات کا ملے گا۔ ننانوے فیصد رشتے،بندھن اپنی طبقاتی کلاس میں ہی ہوتے ہیں۔ محترمہ آپ خود کونسی شہزادی ہیں جو شہزادہ ڈھونڈ رہی ہیں ؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *