Mohabbat

محبت عَبد میں  مَعبود کا حصہ

محبت غیب میں مشہود کا قصہ

محبت ذات کے  اظہار کی خواہش

محبت اَندروں کو ایک ہی رستہ

محبت رابطۂ  سانس  کا فِدیہ

محبت جلوۂ جانان کا صدقہ

صنم سازی کی دُنیا میں

محبت قُربتِ رحمٰن کا  رُتبہ

مزارِ جاں پہ سَر نِگوں جلتا

چراغِ حسرتِ ایّام کا  شعلہ

 کہ  بامِ وقت پہ ٹھہرے

محبت لمحۂ موجود کا قصہ

محبت عاشقانِ راز کی گھاتیں

محبت واقفانِ حال کی راتیں

تلاشِ اصل میں بکھرے

اُس دلِ  برباد  کی باتیں

مگر جو  روح مقیّد ہو

مگر جو سانس گُھٹ جائے

بھلے اظہار بِکھرا ہو

بھلے  دُنیا وہ رنگیں ہو

میسّر پھر تکّدر  ہے

تڑپ پھر تو مقدر ہے

سِوا قیدِ زَماں سے ہو

پرے جو انتہا سے ہو

وہی جذبہ مسلسل ہے

وہی تاباں  محبت ہے

اِمتنان قاضی

3 thoughts on “Mohabbat

  • February 19, 2016 at 8:06 am
    Permalink

    بہت اعلٰی امتنان بھائی، اس قدر مٹھاس اور نغمگی آپکا ہی خاصہ ہے۔ لکھتے رہیئے اور ہمارے ذہنوں میں رس گھولتے رہئیے۔

    Reply
  • February 19, 2016 at 12:53 pm
    Permalink

    محبت کی وسعتوں کا خوبصورت احاطہ

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *