Khabar Arz

خبر عرض

خبر1
آرمی چیف ماموں, بھائی کی طرح قابل فخر ہیں. شجاعت

عرض
اس میں کوئی شک نہیں کہ جنرل صاحب نے اپنی ریٹائرمنٹ کے متعلق اعلان کر کے اپنے رتبے,وقار اور شاندار خاندانی تاریخ پر کوئی سودے بازی نہیں کی اور جیسا چوہدری صاحب نے فرمایا ماموں اور بھائی کی طرح انکی عظیم قربانی کی لاج رکھی لیکن چوہدری صاحب سے بھی گذارش ہے کہ آپ بھی کبھی قوم کو ماموں بنانا بند کر دیں اور اپنے بھائی کو بھی سمجھایئں اور صحیح معنوں میں دانا سیاست دان کے روپ میں نظر آیئں

خبر2
پاکستان میں چار لاکھ غیر اخلاقی ویب سائیٹس بند کرنے کا حکم

عرض
عدالتی حکم پر غیر اخلاقی ویب سائٹس بند کرنا نہایت احسن اقدام ہے لیکن اس پر سوال پیدا ہوتا ہے کہ فحش ویب سائٹس بھی بند کی جایئں گی یا صرف غیراخلاقی بند کی جایئں گی کیونکہ جیسی زبان آجکل فیس بک وغیرہ پر استعمال ہوتی ہے وہ کہیں سے بھی اخلاق کے دائرہ کار میں نہیں آتی اور فیس بک پر پابندی ‘کسی’ سے پوری سلطنت چھین لینے کے مترادف ہوگی. نیز غیر اخلاقی کے زمرے میں چند سیاسی جماعتیں بھی آتی ہیں. بات غیر اخلاقی کی آئے تو خدشہ ہے ایسی سیاسی جماعتوں کے لیڈر ہی اس زمرے میں نہ آ جائیں

خبر3
زیادہ ڈاکٹرز بنانے کیساتھ ساتھ انکو اچھا انسان بھی بنانا ہے. چئیرمین ایچ ای سی ڈکٹر مختار

عرض
چئیر مین ایچ ای سی نے بجا فرمایا کچھ ڈاکٹروں کو سُن اور دیکھ کر ڈاکٹروں سے ڈر لگنے لگتا ہے ایک ڈاکٹر صاحب تو ایسا بولتے ہیں کہ چینل بدل بھی لیں تو آواز آتی رہتی ہے دوسرے ڈاکڑ صاحب ایسا ڈرا دیتے ہیں کہ صحت مند انسان سوچنے پر مجبور ہو جاتا کہ اب جینے کا کوئی فائدہ نہیں اب نہیں بچنا. اور یاد آیا ایک سابقہ ایم این اے لیڈی ڈاکٹرصاحبہ بھی ہیں جو اپنی ‘خوش کلامی’ کے زور پر مریض اور سننے والے دونوں کی طبیعت ٹھیک کر دیتی ہیں

خبر4
برطانوی گلوکاروں نے تیرتے برفانی تودے پر گا کر ریکارڈ بنا دیا

عرض
برطانوی گلوکاروں نے واقعی بڑا انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا جو واقعتًا حیران کر دینے والا ہے لیکن اسی سے ملتا جلتا ریکارڈ کچھ مہینے پہلے ہمارے ایک صوبے کے وزیراعلی نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر جولائی اگست کی ہواؤں اور طوفانوں کا مقابلہ کرتے ھوئے کئی فٹ کی بلندی پر اپنی قوم کی خاطر ضمیر کی آواز بند اور ڈی جے بٹ کےریکارڈ کی آواز آن کر کے ڈانس پیش کر کے قائم کیا اور پھر ریکارڈ کی آواز بند ہوئی تو گلی محلوں میں ان کا ‘ریکارڈ’ لگنے کی آواز آج تک کا نوں میں رس گھولتی ہیں

خبر5
کرپشن میں نمایاں کمی, پاکستان سارک ممالک کا اول نمبر ملک بن گیا

عرض
پاکستان شفافیت میں سارک میں پہلے یعنی اپنے علاقے میں اول نمبر  رہا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ قوم میں میچورٹی لیول بھی کافی حد تک بہتر ہوا ہے جس میں عمران خان کا کردار نہایت اہم رہا قوم کو میچور کر نے میں خاں صاحب اور مثبت سوچ پیدا کرنے میں میاں صاحب نے کردار ادا کیا. پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں کرپشن سے نجات حاصل کرنے کے بارے میں اپنا اپنا ایجنڈہ پیش کرتی ہیں لیکن اجتماعی, عوامی اور بین الاقوامی سطح پر اسی وقت کامیابی حاصل ہو گی جب ٹیکسٹ میسج والی عاصمہ 25 روپے کا بیلنس مانگنا بند کر دے گی

خبر6
ملائشیا کے وزیرِاعظم نجیب رزاق پر کرپشن کا الزام غلط ثابت

عرض
ملائشیا کے وزاعظم بری ہو گئے رقم جو کہ تقریبا 72ارب روپے سے زائد بنتی تھی حلال ہو گئی جو کہ شیخ صاحب نے تحفتا دی تھی یعنی کہ حد ہو گئی شیخ صاحب کو یا تو دولت سے نفرت ہو گئی ہے یا انہیں گنتی نہیں آتی ابھی تو سر باندھ کے رکھتے ھیں کھول لیں تو نہ جانے کیا ہو لیکن افسوس تو بس یہی ہے اتنی دولت کا بے رحمی سے استعمال کرنے کی بجائے اگر کوئی زرعی فنی طبی یا اصلاحی ادارے بنانے میں خرچ ہو تو ہم بھی جدید دنیا کا نہ صرف حصہ بلکہ رہنمائی کر سکتے تھے مگر شائد یہ لوگ شادیاں کرنے, شہزادے پیدا کرنے, شکار کھیلنے اور تحفے وغیرہ دینے کو ہی ٹیکنالوجی سمجھتے ہیں کبھی تو اپنے پاکستانی ہونے پر سر بلند ہوتا ھے کہ جس قوم نے گھاس کھانے کی قیمت پر ایٹم بم حاصل کر لیا آجکل ڈر بھی لگتا ہے کہ ہم میں سے کچھ تو گھاس کھانے والے کو کھا بیٹھے ہیں اب نہ جانے کیا بنا دیں

10 thoughts on “Khabar Arz

  • January 29, 2016 at 1:54 am
    Permalink
    واہ واہ زبردست جناب ????
    Reply
  • January 29, 2016 at 2:01 am
    Permalink
    ہاہاہاہاہاہاہاہاہا زبردست.
    Reply
  • January 29, 2016 at 2:48 am
    Permalink

    Hahahaha Good one keep it up

    Reply
  • January 29, 2016 at 7:21 am
    Permalink
    بہت زبردست تجزیہ کیا مختلف خبروں کا ????
    Reply
  • January 29, 2016 at 11:23 am
    Permalink
    بہت خوب جناب
    Reply
  • January 29, 2016 at 3:01 pm
    Permalink
    دلچسپ سلسلہ ہے ، امید ہے جاری رہے گا –
    Reply
  • January 29, 2016 at 10:18 pm
    Permalink
    بہت عمدہ اور دلچسپ ، لکھتے رہیئے
    Reply
  • February 1, 2016 at 11:45 pm
    Permalink

    Very exllent….its should be extend ….la Jawab
    .

    Reply
  • February 3, 2016 at 12:31 am
    Permalink

    Wah muza he ay gia keep it up.

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.