Khabar Arz

خبر عرض

خبر1

ایف آئی اے کو 474 انتہائی مطلوب افراد گرفتار کرنے کا ٹاسک دیدیا گیا

عرض
ہوئے جب سے عشق پرست و طالبِ حسن
حسیں سارے جہاں کو مطلوب ہو گئے

خبر2
وزارت قانون افتخار چوہدری سے گاڑی واپس لینے کے لئے عدالت سے رجوع کرے گی

عرض
یاد رہے یہ وہی جسٹس افتخار چوہدری ہیں جنکو فرشتہ ثابت کرنے کیلئے اینکرز اور کالم نگار آپ کی دیانتداری کی ایسی کہانیاں سناتے رہے کو جج صاحب کو خود بھی معلوم نہ تھیں

خبر3

امریکا میں برف سے زندگی منجمدہو گئی

عرض
اسلامی دنیا کا ایک بڑا حصہ خوشی سے پانی پانی ہو گیا

خبر 4

پنجاب میں حزب اختلاف کا حکومت کے خلاف چار جماعتی اتحاد بنانے پر غور

عرض
چار دوست بغیر ٹکٹ ٹرین کے کامیاب سفر کے بعد اترے تو پلیٹ فارم پر دوبارہ چیکنگ شروع ہو گئی تین وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے آخری پکڑا گیا تو اس نے فوراً چار جماعتی اتحاد بنانے کو ترجیح دیتے ہوئے باقی تینوں کو آواز دی
اوئے آ جاؤ آ پاں پھڑے گئے آں

خبر 4

سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نھیں کیا جائے گا شہباز شریف

عرض
ویسے جس رفتار سے آپ سمجھوتے پہ سمجھوتا کر رہے ہیں
اللہ والیو کدرے مروا نا دینا

خبر5
توسیع پر یقین نہیں رکھتا مقررہ وقت پر ریٹا ئر ہو جاؤں گا. چیف

عرض
ویلڈن سر. ورنہ جو توسیع پر یقین رکھتے ہیں انھیں پیشی والے دن چک پڑ تی ہے
کوئی آ کھے پیڑ لکے دی تے کوئی آکھے چک
گل اصل اچ محمد بخشا اتھے ای جاندی مک

خبر6

پی آئی اے نے ممکنہ نجکاری کے خلاف دفاتر بند کرنے کا اعلان کر دیا

عرض
رات کے ایک بجے چاروں دوستوں نے فیصلہ کیا کہ اب سونا چاہییے ان میں ایک نابینا بھی تھا وہ بولا

سونا تو آپ نے ہے میں نے تو منہ بند کرنا ہے
پی آ ئی اے جو پہلے ہی تقریبا بس ہی کر چکی تھی اب منہ بند یعنی دفاتر بند کر رہی ہے

One thought on “Khabar Arz

  • January 27, 2016 at 1:10 am
    Permalink

    Very funny 🙂 keep it up

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *